: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ،14اپریل(ایجنسی) جرمن ونگز کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ امریکی وکلاء ایک کمپنی کرائنڈلر کرائنڈلر نے شہر فینکس میں لفتھانزا کے فضائی تربیت کے اُس مرکز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں
جرمن ونگز کے معاون پائلٹ آندریاس لوبٹس نے تربیت حاصل کی تھی۔ اس بیان میں کہا گیا کہ تربیت کار لوبٹس کے نفسیاتی مسائل کا اندازہ لگانے میں ناکام رہے تھے۔ جرمن ونگز لفتھانزا کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔ گزشتہ برس مارچ میں لوبٹس نے جرمن ونگز کی ایک پرواز کو دانستہ طور پر گرا دیا تھا۔ اس حادثے میں ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔